خوبصورت کی کامیابی کی امید ہے: فوادخان

پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم خوبصورت نمائش کےلیے تیار ہے جس میں ان کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے

130280
خوبصورت کی  کامیابی کی امید ہے: فوادخان

پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ والوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔
ان کی فلم خوبصورت ابھی پردہ سیمیں کی زینت بھی نہیں بنی ہے لیکن ہر طرف اُن کا چرچا ہے۔
خوبرو ہیرو کہتے ہیں کہ فی الحال وہ کوئی ایسی فلم کے ستارے نہیں جس کی ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ فلم خوبصورت میں جہاں سونم کپور چھائی ہوئی ہیں وہیں ان کی جوڑی فواد خان کے ساتھ ہٹ سمجھی جارہی ہے۔
خبر تھی کہ فواد خوبصورت کے بعد کرینہ کپور کے ساتھ بھی ایک دیگر فلم میں اداکاری کرنے والے ہیں لیکن فواد خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ فی الحال خوبصورت کی کامیابی کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی نئی فلم سائن کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں