ہوشاپ قلعے میں کھدائی کا کام جاری

گُر پنار تحصیل سے منسلک گاوں گیوزیل سُو میں ہوشاپ قلعے کی تاریخ اُورارتووں کے دور تک جاتی ہے

104030
ہوشاپ قلعے میں کھدائی کا کام جاری

وان کے تحصیل گُر پنار کے قریب واقع ہوشاپ قلعے میں کھدائی کا کام جاری ہے۔
کھدائی میں تاریخ پر روشنی ڈالنے والے متعدد آثار سامنے آئے ہیں۔
گُر پنار تحصیل سے منسلک گاوں گیوزیل سُو میں ہوشاپ قلعے کی تاریخ اُورارتووں کے دور تک جاتی ہے۔
یہ قلعہ وان سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک ڈھلوان پر تعمیر کیا گیا ہے۔
اوپر تلے تین فصیلوں والے اس قلعے میں 2 مساجد ، 3 حمام، چشمے اور زیر زمین قید خانے موجود ہیں۔
قدرتی شرائط کی وجہ سے وقت کے ساتھ توڑ پھوڑ اور شکست و ریخت کا شکار ہونے والے اس قلعے کی تعمیر و مرمت کا کام دوبارہ سے وزارت سیاحت کے حوالے کیا گیا ہے۔
قلعے میں سال 2007 سے لے کر اب تک کھدائی کا کام بھی جاری ہے۔
کھدائی میں اس وقت تک حمام ، سیاحتی حویلی اور حرم کے کمرے سامنے آئے ہیں۔
کھدائی کے کام کے بعد سامنے آنے والی ان عمارتوں کو مضبوط بنانے کا کام بھی جاری ہے۔
پندرہ افراد کی ٹیم سے جاری کھدائی کا کام مزید 2 ماہ تک جاری رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں