آیان علی کا "یو اینڈ آئی" موسیقی کا جنازہ

" یو اینڈ آئی"کا ٹائیٹل سانگ پاپ موسیقی کے سب بُرے اور ناکارہ مواد کا مجموعہ

78976
آیان علی کا "یو اینڈ آئی" موسیقی کا جنازہ

پاکستان کی ٹاپ ماڈل آیان علی نے اپنی نئی میوزیکل ویڈیو کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
"یو اینڈ آئی" کے ٹائٹل کے ساتھ یہ میوزیکل ویڈیو عید کے موقع پر ریلیز ہوا۔
میوزیکل ویڈیو میں آیان کے ہمراہ ایف چارم ہیں۔ ایف چارم متعدد میوزیکل ویڈیوز میں کام کر چکے ہیں اور خود کو ایک ہِپ ہوپ ریپر خیال کرتے ہیں۔
لیکن " یو اینڈ آئی" نامی اس ویڈیو میں پاکستانی ٹاپ ماڈل کے ساتھ اس ہِپ ہوپ ریپر کا چارم کام نہیں کر سکا۔
لوکل میڈیا کے مطابق " یو اینڈ آئی"کا ٹائیٹل سانگ پاپ موسیقی کے سب بُرے اور ناکارہ مواد کا مجموعہ ہے۔ موسیقی کی الیکٹرانک بیٹس اور سنتھ سائزڈ آوازیں ایسے لگتی ہیں جیسے انہیں کسی ایسے بچے نے کمپوز کیا ہو جس سے اپنے باپ کے مکسنگ سامان کا اپنے زائیلوفن کے ساتھ ادل بدل ہو گیا ہو۔ایک عام لسنر کے خیال میں یہ وقتی چیز ہے جبکہ ایک نقاد لسنر اس مکسنگ سے خوفزدہ ہے۔
کچھ نقاد آیان علی کی میوزیکل ویڈیو کو متھرا کے ویڈیو "جھوٹا" سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں کہ جو ہر ایک کے لئے ایک ٹھٹھہ بن گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں