یورپ میں ترکی کی مقبولیت میں اضافہ

دنیا بھر کے سیاحتی جریدوں اور اخبارات نے ترکی کی سیاحتی و ثقافتی اقدار پر تعارفی خبریں شائع کرتے ہوئے ترکی کی سیر کرنے کا مشورہ دیا ہے

77403
یورپ میں ترکی کی مقبولیت میں اضافہ

ترکی کی شہرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ترکی کو کئی ایک غیر ملکی اخبارات اور جریدوں میں خصوصی فیچر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں اٹلی، امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور سربیا کے جرائد میں جگہ پانے والے ترکی کو امریکی کثیر الاشاعت روزنامہ دی نیو یارک ٹائمز، جاپانی جریدے ایڈونچر کنگ، برطانوی جریدے دی گوڈ سپا کی مختلف اشاعت میں بھی خصوصی طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔
ہر شمارے میں کسی نامور ملک کی کہانیوں کو جگہ دینے والے ایڈونشر کنگ میں اداکار یوسوکے کوبو زوکا کی نظر سے ترکی کا تعارف کروایا گیا۔
استنبول کی تاریخی گلیوں اور بودرم سیاحتی علاقے کی تصاویر کو بھی جگہ دینے والے جریدے نے ترک ثقافتی سرمائے اور ترک باشندوں کی میزبانی کے بارے میں بھی معلومات کو شائع کیا ہے۔
ترکی کو سب سے زیادہ سیاح روانہ کرنے والے پہلے پانچ ملکوں میں شامل برطانیہ کی اہم سپا گائیڈز میں شامل دی گوڈ سپا نے ترکی کی تھرمل ٹورزم اقدار کو جامع طور پر معلومات کو اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔
لاکھوں قارئین موجود ہونے والے جریدے نے ترکی کے قدرتی گرم پانی کے چشموں سے استفادہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب دی نیو یارک ٹائمز نے سیاحتی ضمیمہ میں ترک مٹھائی بقلاوا اور اس مٹھائی کے مرکزی شہر غازی این تپ کو اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔
اس نے مٹھائی کی تیاری کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ غازی ان تپ کے تاریخی کثیر سرمائے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں