حکومت فرانس کی جانب سے زلفی لیوان ایلی کو ایوارڈ دیا گیا

ترکی کے نامور فنکار زلفی لیوان ایلی کو اُن کی فنکارانہ خدمات کے دوران امن و آزادی اور حقوقِ انسانی کے حق میں کی جانے والی جدو جہد پر حکومتِ فرانس نے لیجیوں ڈی اونر کا ایوارڈ عطا کیا ہے

117519
حکومت فرانس کی جانب سے زلفی لیوان ایلی کو ایوارڈ دیا گیا

ترکی کے نامور فنکار زلفی لیوان ایلی کو اُن کی فنکارانہ خدمات کے دوران امن و آزادی اور حقوقِ انسانی کے حق میں کی جانے والی جدو جہد پر حکومتِ فرانس نے لیجیوں ڈی اونر کا ایوارڈ عطا کیا ہے ۔
ایک منعقدہ تقریب میں ایوارڈ انقرہ میں متعین فرانسیسی سفیر لارینٹ بیلی نے زلفی لیوان ایلی کو دیا ۔
اس ایوارڈ کی وصولی پر لیوان ایلی نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ فرانس جیسے ملک کی طرف سے ثقاافتی شعبے میں اس ایوارڈ کا مجھے ملنا باعث فخر ہے ۔ میں ترک ثقافت کو روشناس کروانے کی کوشش کر رہا ہوں لہذا یہ ایوارڈ میرا نہیں بلکہ پورے ترکی کا ہے ۔
اس سے پیشتر یہ ایوارڈ ترک ماہر سماجی علوم نیلوفر گولے، مصنف یاشار کمال اور سائنس دان احسان دوراما جی سمیت متعدد شخصیات کو مل چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں