شاہ رُخ خان کو فرانس کا سب سے بڑا سول ایوارڈ پیش کیا گیا

فرانسیسی عوام اس اداکار کو اس کی قابلیت کی وجہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں: لارنٹ فابئیس

114511
شاہ رُخ خان کو فرانس کا سب سے بڑا سول ایوارڈ پیش کیا گیا

بالی وُڈ کے سُپر سٹار شاہ رُخ خان کو ان کی سینما کے لئے خدمات کے اعتراف میں منگل کے روزفرانس کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نائٹ آف دی لیجئین آف آنر"Knight of the Legion of Honour "سے نوازا گیا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ لارنٹ فابیئس نے ممبئی میں تاج محل پیلس ہوٹل میں ایوارڈ شاہ رُخ خان کو پیش کیا۔
اس موقع پر بالی وُڈ کے ہر دلعزیز اداکار اڑتالیس سالہ شاہ رُخ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں کہ جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ دُرست راستے پر ہیں، یہ لمحہ بھی میرے لئے ایسا ہی ایک لمحہ ہے"۔
اس موقع پر فابیئس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی عوام اس اداکار کو اس کی قابلیت کی وجہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شاہ رُخ خان دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ رکھتے ہیں اور انہوں نے زندگی کے مختلف طبقوں سے انسانوں کو ایک دوسرے سے ملانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رُخ خان اپنے تین دہائیوں کے کیرئیر میں بالی وُڈ کے رومانٹک ہیرو کی حیثیت سے باکس آفس میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والےایک طاقتور فلم اسٹار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
بھارت کے سُپر سٹار امیتابھ بچن نے فرنچ ایوارڈ 2007 میں وصول کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں