ٹی آر ٹی اور البانوی چینل کے درمیان معاہدہ

ٹی آر ٹی نے البانیہ کے ٹیلی ویثن چینل پلینیٹ کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے ٹیلی ویژن چینلز کے درمیان پرگراموں ، ملازمین اور تکنیکی تعاون کا تبادلہ کیا جائے گا

108951
ٹی آر ٹی اور البانوی چینل کے درمیان معاہدہ

ترکی اور البانیہ کے درمیان تعاون کا اثر دونوں ممالک کے ٹیلی ویژن چینلز پر بھی پڑا ہے ۔
ٹی آر ٹی نے البانیہ کے ٹیلی ویثن چینل پلینیٹ کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔
اس سلسلے میں پلینیٹ چینل کے اعلی حکام نے انقرہ میں ٹی آر ٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔
ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل ابراہیم شاہین نے البانوی سفیر گینٹس موچائےاور پلینیٹ ٹی وی کے ڈاریکٹر جنرل احمد موچاج سے ملاقات کی ۔
شاہین نے اس موقع پر بتایا کہ ہمارے ادارے نے اب تک ایک سو تیس سے زائد ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدے کر رکھے ہیں۔
پلینیٹ ٹی وی کے ڈاریکٹر جنرل نے بتایا کہ ہمارا چینل البانیہ کے علاوہ یونان اور اٹلی میں بھی دیکھا جاتا ہے اور ترکی کے ساتھ تعاون کی یہ نئی راہیں دو طرفہ ثقافتی تعلقات میں فروغ کا سبب بنیں گی ۔
اس معاہدے کے نتیجے میں دو نوں ممالک کے ٹیلی ویژن چینلز کے درمیان پرگراموں ، ملازمین اور تکنیکی تعاون کا تبادلہ کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں