جاپان کی جانب سے صوما کے عوام کو بامعنی ٰ تحفہ

صوما کے کان کے حادثے جس میں 301 کان کن ہلاک ہوگئے تھے سے متاثر ہونے والے جاپانی باشندوں نے کاغذ کو مختلف شکلوں میں تہہ کرتے ہوئے پانچ ہزار کے لگ بھگ کونج پرندے بنا کر بھیجے ہیں۔ پانچ ہزار کاغذ کے بنے ہوئے یہ پرندے مستقبل میں اس قسم کے حادثے کے دوبارہ وقع پذیر نہ ہونے کی بھی تمنا ظاہر کرتے ہیں

101239
جاپان کی جانب سے صوما کے عوام کو بامعنی ٰ تحفہ

جاپان کی جانب سے صوما کے عوام کو بامعنی ٰ تحفہ دیا گیا ہے۔
صوما کے کان کے حادثے جس میں 301 کان کن ہلاک ہوگئے تھے سے متاثر ہونے والے جاپانی باشندوں نے کاغذ کو مختلف شکلوں میں تہہ کرتے ہوئے پانچ ہزار کے لگ بھگ کونج پرندے بنا کر بھیجے ہیں ۔
جاپانی ثقافت میں دکھ و درد میں برابر کے شریک ہونے کے عمل کی نشاندہی کرنے والے کاغذ کے بنے ہوئےان پرندوں کو صوما بھیج دیا گیا ہے۔
جاپان کے بین الاقوامی تعاونی ادارے کے ڈپٹی چیرمین ریکا میتانی نے کہا ہے کہ ان کاغذ کے پرندوں کو جاپان میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ تاکہ صوما کے لوگوں کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہوا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کاغذ کے بنے ہوئے یہ پرندے مستقبل میں اس قسم کے حادثے کے دوبارہ وقع پذیر نہ ہونے کی بھی تمنا ظاہر کرتے ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں