مختصر دورانیئے کی فلموں کےلیے ایوارڈز

وزارت کھیل اور امور نوجوانان کی جانب سے نوجوانوں کو سینما سازی کی جانب راغب کرنے ،نوجوان ہدایت کاروں، کہانی نویسوں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے تحت اس سال دوسری بار اس میلے کا اہتمام کیا گیا

98867
مختصر دورانیئے کی فلموں کےلیے ایوارڈز

نوجوانوں میں مختصر دورانیئے کی فلموں کے ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
دوسرے گولڈن پارس انٹر نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب ایوارڈ کا انعقاد انقرہ میں کیا گیا ۔
وزارت کھیل اور امور نوجوانان کی جانب سے نوجوانوں کو سینما سازی کی جانب راغب کرنے ،نوجوان ہدایت کاروں، کہانی نویسوں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے تحت اس سال دوسری بار اس میلے کا اہتمام کیا گیا ۔
اس میلے میں چار شعبے رکھے گئے ہیں جن میں، مقامی مختصر فلمیں،غیرملکی مختصر فلمیں، خیر سگالی پر مشتمل مختصر فلمیں اور بیس سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی زیر ہدایت سمیت مجموعی طور پر ساٹھ فلموں کے درمیان فائنل کےلیے مقابلہ ہوا ۔
مقامی مختصر فلموں کےلیے جیوری کا خصوصی ایوارڈ ہدایت کار اورہان اینجے کی زیر ہدایت فلم آدم بشاران کو ، مقامی مختصر فلم کا ایوارڈ ہدایت کار دینیز اوزدن کی فلم میچ کا یومیہ احوال، غیر ملکی مختصر فلم کےلیے جیوری کا خصوصی ایوارڈ ہدایت کار عابدین سلیمی تاری کی زیر ہدایت فلم وژن آف پاونسنگ ان دی پلینز اور غیر ملکی مختصر دورانیئے کی فلم کا ایوارڈ ہدایت کار یان گیریٹ کی فلم ڈرفیلاٹیلیسٹ کو دیا گیا ۔
خیر سگالی پر مبنی مختصر فلم کےلیے جیوری کا خصوصی ایوارڈ ہدایت کار عماد حسینی کی فلم تہران خانی آباد انیس سو ستاسی ، خیر سگالی پر مبنی مختصر فلم کا ایوارڈ ناظف جوشکون کی فلم ولد ، بیس سال سے کم عمر کے شوقیہ ہدایت کاروں کی زیر ہدایت بننے والی فلم کےلیے جیوری کا خصوصی ایورڈ اور ہدایت کار زیلان ایشی یوک کی زیر ہدایت فلم نجاتی کو ایورڈز سے نوازا گیا ۔
بیس سال سے کم عمر کے شوقیہ ہدایت کاروں کے شعبے میں مختصر دورانیئے کی اور ہدایت کار اولاش بیشوک لار کی فلم کم وقت کو ایوارڈ دیا گیا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں