چنگیز آتامبایوف کی چھٹی برسی ایسکی شہر میں منائی گئی

جب تک ان کی تصانیف پڑھی جاتی رہیں گی وہ زندہ رہیں گے: چنگیز آتامبایوف

92418
چنگیز آتامبایوف کی چھٹی برسی ایسکی شہر میں منائی گئی

کرغز مصّنف چنگیز آتامبایوف کی چھٹی برسی ترکی کے ضلع ایسکی شہر میں منائی گئی۔
تقریب کا اہتمام ایرتغرل یورک ترکمان سوسائٹی فیڈریشن کی طرف سے کل چنگیز آتامبایوف انفارمیشن ہاوس میں کیا گیا۔
تقریب میں چنگیز آتامبایوف کے بیٹے عسکر آتامبایوف اور فیڈریشن کے سربراہ اورال بیوک ساری نے بھی شرکت کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عسکر آتامبایوف نے برسی کی تقریب کا اہتمام ان کے والد کے نام سے قائم انفارمیشن ہاوس میں کئے جانے پر ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا کہ جب تک ان کی تصانیف پڑھی جاتی رہیں گی وہ زندہ رہیں گے ۔آج بھی وہ یہاں ہمارے ساتھ ہیں اور ان کی روح ترک ملت، کرغز ملت اور پورے عالم ترک کے لئے حوصلے اور ہمت کا پیغام ہے۔
واضح رہے کہ چنگیز آتامبایوف عالم ترک کا مشترکہ اثاثہ ہیں اور کرغستان کی طرح ترکی میں بھی پسند کئے جاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں