یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ: ایران میں ثقافتی سرگرمیاں

ترکی کے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ نے ایران میں مختلف نمائشوں، کانسرٹوں، فلم نمائشوں اور پینلوں کا اہتمام کیا

84297
یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ: ایران میں ثقافتی سرگرمیاں

ترکی کے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ نے ایران میں مختلف نمائشوں، کانسرٹوں، فلم نمائشوں اور پینلوں کا اہتمام کیا ہے۔
ان تقریبات کے دائرہ کار میں "ترکی سے رنگ اور آوازیں "کے نام سے منعقدہ نمائش میں توپ کاپی پیلس کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔
نمائش میں سیاحِ عالم اولیا چیلبی ،مصطفی دیدے اولو کی عاشورہ کی تصاویر، حسن آئی جن کی تصاویر اور ترکی کے محکمہ ڈاک کی نادر ٹکٹوں کو رکھا گیا ہے۔
مصطفی کُتلو کی تصنیف سے ماخوذ عثمان سناو کی فلم "لمبی داستان" کو بھی فلم کے پرستاروں کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
یونس ایمرے ترک ثقافت کو متعارف کروانے کے لئے اپنی سرگرمیوں کو پولینڈ کے دارلحکومت وارشووا میں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں