نائیجیریا، پلیٹو ریاست میں گلہ بانوں اور کسانوں کے درمیان تصادم، 48 افراد ہلاک

تنازعات کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا

2094502
نائیجیریا، پلیٹو ریاست میں گلہ بانوں اور کسانوں کے درمیان تصادم، 48 افراد ہلاک

نائیجیریا کی پلیٹو ریاست میں گلہ بانوں اور کسانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  ہلاکتوں کی تعداد  48 ہو گئی ہے۔

منگو  علاقے کے سربراہ مارکس آرتو   نے اطلاع دی ہے خطے میں دو گروپوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 48 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

آرتو نے بتایا کہ تنازعات کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

نائیجیرین ریڈ کراس منگو کے ریجنل صدر نور الدین حسینی ماگاجی نے بتایا کہ تنازعات کی وجہ سے تقریباً 1500 افراد نے علاقے میں قائم کیمپ میں پناہ لی ہے۔



متعللقہ خبریں