امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا غزہ کی صورتحال پر اسرائیلی وزیر دفاع سے رابطہ

بلنکن اور گیلنٹ نے غزہ میں قیدیوں اور فلسطینیوں کی انسانی امداد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا

2079993
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا غزہ کی صورتحال پر اسرائیلی وزیر دفاع سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع یاوف گیلنٹ سے فون پر بات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق بلنکن اور گیلنٹ نے غزہ میں قیدیوں اور فلسطینیوں کی انسانی امداد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے باقی ماندہ جنگی  قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں ضرورت مند فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے "فعال کوششوں" پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بلنکن نے مغربی کنارے اور لبنان سمیت تنازعات اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے "احتیاطی تدابیر اختیار کرنے" کی اہمیت پر زور دیا۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل کو شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے "تمام ضروری اقدامات کرنا ہوں گے"، بلنکن نے مستقبل میں ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے امریکہ کے "ٹھوس اقدامات کی حوصلہ افزائی کے عزم" پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں