روس: غزّہ میں حالات "نہایت تشویشناک" ہو گئے ہیں

اسرائیل کی سلامتی خطرے میں ہے اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے، فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلقہ، فیصلوں کا عملی شکل اختیار نہ کرنا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

2071634
روس: غزّہ میں حالات "نہایت تشویشناک" ہو گئے ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ غزّہ میں حالات "نہایت  تشویشناک " ہو گئے ہیں۔

لاوروف نے، شمالی مقدونیہ کی ٹرم چیئرمین شپ میں منعقدہ یورپی سلامتی و تعاون تنظیم OSCE کے 30 ویں وزراء کونسل اجلاس کے بعد، پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں لاوروف نے غزّہ کی تشویشناک صورتحال کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بھی نہایت خوفناک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں اور بچوں کی تعداد 6 ہزار سے اور عورتوں کی تعداد 4 ہزار سے  بڑھ گئی ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ "ہم اسرائیل کی سلامتی کے حق میں ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی خطرے میں ہے اور اس کی وجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے، فلسطینی حکومت کے قیام سے متعلقہ، فیصلوں کا عملی شکل اختیار نہ کرنا ہے"۔



متعللقہ خبریں