غزہ میں جنگ بندی فوری کی جائے:امداد انسانی تنظیموں کا مطالبہ

مطالبے کا یہ بیان غیرروایتی ہے کہ پہلی مرتبہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کے لیے مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے

2060949
غزہ میں جنگ بندی فوری کی جائے:امداد انسانی تنظیموں کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ بندی کا یہ مطالبہ ایک مشترکہ بیان کی صورت میں جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے  مطالبے کا یہ بیان غیرروایتی ہے کہ پہلی مرتبہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینیوں کے لیے مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹر ایجنسی سٹینڈنگ کمیٹی کے نام سے جانی جانے والی 18 تنظیموں کے سربراہوںنے فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔

اس  مشترکہ بیان میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بتائی گئی 1400 افراد کی ہلاکتوں اور 200 سے افراد کے یرغمال بنائے جانے کی مذمت کی گئی۔

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 23 لاکھ فلسطینیوں کے خوراک، پانی، دوائی، بجلی سے محرومی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں، ہسپتالوں، پناہ گاہوں پر بمباری کر رہا ہے، اب اس کی ہر حد عبور ہو چکی یہ ناقابل قبول ہے۔

 یاد رہے کہ  حماس نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ہسپتالوں کے آس پاس شدید بمباری کی ہے اور یہ بمباری مواصلات سے متعلق ہر سہولت اور سرگرمی کو منقطع کرنے کے فوری بعد کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں