روس: ہم نے اسلحے کی پیداوار کئی گُنا بڑھا دی ہے

ہم نے، ملکی دفاعی صنعت کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں، اسلحے کی پیداوار میں کئی گُنا اضافہ کر دیا ہے: وزیر دفاع سرگے شوئے

2043393
روس: ہم نے اسلحے کی پیداوار کئی گُنا بڑھا دی ہے

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا  ہے کہ ملکی دفاعی صنعت کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں اسلحے کی پیداوار میں کئی گُنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق شوئے گو نے ماسکو میں واقع اور سرکاری طلب پوری کرنے والی "ٹیکٹیکل میزائل اسلحہ" دفاعی کمپنی کا دورہ کیا اور کمپنی کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔

کمپنی حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حالیہ 6 مہینوں میں حساس اسلحے کی پیدوار میں 2 گُنا اور دیگر اسلحے کی پیداوار میں ساڑھے 3 سے 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔

دورے کے دوران کمپنی حکام نے وزیر دفاع شوئے گو کو حساس اسلحے کے جدید ترین ماڈل بھی دِکھائے۔

اس موقع پر شوئے گو نے کہا ہے کہ دفاعی کمپنی روسی فوج کے مفادات کے پیش نظر حساس ترین اور مختلف مسافتوں  کاجدید ترین فضائی اسلحہ تیار کر رہی ہے۔ کمپنی کی پیداواری رفتار2024 میں بھی برقرار رکھی جائے گی بلکہ امید ہے کہ  بعض مخصوص شعبوں کی پیداوار میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے مارچ کے مہینے میں کمپنی کا دورہ کیا اور پیداوار کو دو گنا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔



متعللقہ خبریں