امریکی صدر کی پوسٹ پر غلط تصویر لگا دی گَئی

نیو یارک پوسٹ اخبار کے مطابق، ویت نام کے لیڈر وو وان تھونگ  سے کی گئی ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا ایکس پر  جاری کیے گئے تصویر کسی اور سیاسی لیڈر کی تھی

2036795
امریکی صدر کی پوسٹ پر غلط تصویر لگا دی گَئی

 امریکی صدر جو بائیڈن  کی ویت نام کے لیڈر سے ملاقات کی تصویر غلط نکلی۔

 نیو یارک پوسٹ اخبار کے مطابق، ویت نام کے لیڈر وو وان تھونگ  سے کی گئی ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا ایکس پر  جاری کیے گئے تصویر کسی اور سیاسی لیڈر کی تھی ۔

 پوسٹ میں صدر بائیڈن نے لکھا کہ صدر وو وان تھونگ سے انتہائی مفید بات چیت ہوئی ہے ، یہ اتحاد  دونوں ملکوں کی عوامی استعداد سمیت متعدد مواقعوں کی راہ ہموار کرے گا۔

 البتہ پوسٹ میں غلطی سے ویت نام کے پارلیمانی اسپیکر وونگ ہو کی تصویر چسپاں کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں