نائجر کی سرحد پر دہشت گردانہ حملے میں 17 افراد کی ہلاکت پرECOWAS کی مذمت

بیان میں  مذکورہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت  کرتے ہوئے نائجر کے عوام اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا

2025721
نائجر کی سرحد پر دہشت گردانہ حملے میں 17 افراد کی ہلاکت پرECOWAS کی مذمت

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) نے مالی کے ساتھ نائجر کی سرحد پر دہشت گردانہ حملے  جس میں 17 فوجی مارے گئے ہیں کی مذمت کی ہے۔

ECOWAS کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نائجر میں مسلح گروپوں کے ہاتھوں 17 فوجی مارے  جانے پر انہیں دکھ پہنچا ہے۔

بیان میں  مذکورہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت  کرتے ہوئے نائجر کے عوام اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ECOWAS نے نائجر میں CNSP (نیشنل کونسل فار دی پروٹیکشن آف ہوم لینڈ) سے مطالبہ کیا ہے کہ  منتخب صدر محمد بازوم کے خلاف بغاوت کے بعد سے تیزی سے کمزور   ہونے والی  ملکی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آئینی حکم کو بحال کرے۔

نائجر کے مالی کی سرحد پر تلبیری کے علاقے میں بونی اور تورودی اضلاع کے درمیان فوجی قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 17 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔

نائجر میں، صدر بازوم کو صدارتی گارڈ رجمنٹ کے عناصر نے 26 جولائی کو حراست میں لیا، اور اسی شام فوج نے اقتدار پر قبضہ کر  نے کا اعلان کردیا۔

صدارتی گارڈ رجمنٹ کے کمانڈر جنرل عبدالرحمان (عمر) ٹچیانی نے 28 جولائی کو CNSP نامی جنتا کی قیادت سنبھالی اور عبوری حکومت کے سربراہ بن گئے۔

صدر بازوم 26 جولائی سے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں تاہم  بازوم  کو فون کال کرنے کی اجازت ہے۔



متعللقہ خبریں