میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان بیٹریز شدید بارشوں اور سیلاب کا باعث بنا

شہر میں جہاں سڑکیں اور گلیاں جھیل میں تبدیل ہوگئیں، آمدورفت مفلوج ہوکر رہ گئی، ساحل سمندر پر سرفنگ کرنے والا 1 شخص  ڈوب کر ہلاک ہو گیا

2006157
میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان بیٹریز شدید بارشوں اور سیلاب کا باعث بنا

مغربی میکسیکو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان بیٹریز نے شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہی مچادی ، آفت سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے  شہر مزاتلان میں شدید بارش ہوئی۔

شہر میں جہاں سڑکیں اور گلیاں جھیل میں تبدیل ہوگئیں، آمدورفت مفلوج ہوکر رہ گئی، ساحل سمندر پر سرفنگ کرنے والا 1 شخص  ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

مزاتلان بلدیہ  کے شہری تحفظ رابطہ  دفتر کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بہت سی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، اور سٹی بس میں پھنسے 30 شہریوں کو امدادی  ٹیموں نے بچالیا ہے۔

کوویرے تارو  شہر  کے  حکام نے بتایا ہے  کہ بارشوں کے باعث سیلاب آیا جس نے تقریباً پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

ہیدالگو صوبے کے شہر  میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب میں 105 مکانات زیر آب  آگئے۔



متعللقہ خبریں