امریکہ: ہم صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں

ہم، اناج راہداری سمجھوتے کی مدت میں اضافے کے لئے صَرف کردہ کوششوں اورقائدانہ کردار پر، صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں: جان کربی

2002326
امریکہ: ہم صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں

امریکہ انتظامیہ نے اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کے لئے کوششوں پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا اور ان کے قائدانہ کردار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل  کے ترجمان جان کربی نے جاری کردہ بیان میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "ہم، سمجھوتے کی مدت میں اضافے کے لئے صَرف کردہ کوششوں اورقائدانہ کردار پر، صدر ایردوان کے شکر گزار ہیں۔

کربی نے اقوام متحدہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "ہم ، اقوام متحدہ اور صدر ایردوان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ اناج سمجھوتہ صِرف علاقے کے ہی نہیں پوری دنیا کے انسانوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے"۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بھی بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے سے متعلقہ کاروائیوں میں تیزی لانے اور اس حیاتی اقدام کی مدت میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی غذائی قیمتوں پر روس۔ یوکرین جنگ کے اثرات میں کمی  کے لئے 22 جولائی 2022 میں استنبول میں اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین  کے درمیان بحیرہ اسود  اناج راہداری سمجھوتہ طے پایا تھا۔

19 نومبر 2022  سے سمجھوتے کی میعاد میں 120 روزہ توسیع کی گئی   اور 18 مارچ کو دوبارہ  مدت میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

18 جولائی کو ختم ہوتی تاریخ کے بارے میں   روس انتظامیہ نے کہا تھا  کہ ہمیں سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کا کوئی امکان دِکھائی نہیں دے رہا۔



متعللقہ خبریں