امریکہ کا اسرائیلی فیصلے ہر شدید ردِ عمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 4000 سے زائد بستیوں کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے اسرائیل کے فیصلے سے امریکہ سخت پریشان ہے

2001317
امریکہ کا اسرائیلی فیصلے ہر شدید ردِ عمل

امریکہ نے اسرائیلی حکومت کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے کام میں تیزی لانے کی راہ ہموار کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 4000 سے زائد بستیوں کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے اسرائیل کے فیصلے سے امریکہ سخت پریشان ہے۔

ملر نے اسرائیل کے سیٹلمنٹ ایڈمنسٹریشن سسٹم میں تبدیلیوں جس کے مطابق بستیوں کی منصوبہ بندی اور منظوری میں تیزی آئی کی خبروں پر اپنی  تشویش کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ نے طویل عرصے سے ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی ہے جو دو ریاستی حل کو مزید مشکل اور امن میں رکاوٹ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عقبہ، اردن اور شرم الشیخ، مصر میں اپنے وعدوں کا احترام کرے اور کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے بات چیت کی طرف واپس آئے۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن (KAN) نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کابینہ کے آج کے ہفتہ وار اجلاس جس میں نئی بستیوں کی تعمیر کے لیے اجازت نامےکو جدلد از جلد ممکن بنانے  کے  فیصلے کی منظوری دے گی۔



متعللقہ خبریں