کینیا:یسوع مسیح سے ملاقات کا وعدہ،روزہ تا مرگ سے ہلاکتیں 227 ہو گئیں

بتایا گیا ہے کہ اپنے مریدوں کو روزہ تا مرگ  پر اکسانے والی  مذہبی جماعت کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں حکام کا مزید نعشیں بھی ملی ہیں

1988013
کینیا:یسوع مسیح سے ملاقات کا وعدہ،روزہ تا مرگ سے ہلاکتیں 227  ہو گئیں

کینیا میں  روزہ تا مرگ کے باعث ہلاک شدہ افرادکی تعداد 227  ہو چکی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اپنے مریدوں کو روزہ تا مرگ  پر اکسانے والی  مذہبی جماعت کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں حکام کا مزید نعشیں بھی ملی ہیں۔

 کییی علاقے کی کمشنر روڈا اونیانچا نے بتایا ہے کہ  جماعت کے لیڈر پال میک کنزی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے ذریعے جاری تفتیش کے نتیجے میں مزید نعشیں بازیاب کی ہیں۔

اون یانچا نے بتایا کہ اب تک چھبیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  611  افراد تا حال مفرورہیں۔

 ملکی ذرائع ابلاغ  میں جسمانی اعضا کی تجارت  سے متعلق خبروں کی بنا پر  کی گئی تفتیش کے تحت بعض نعشیں اعضا کے بغیر نکالی گئی تھیں۔

 جماعت کے لیڈر میک کینزی نے  پولیس کے سامنے  اعتراف کیا تھا کہ  نعشوں کی تعداد ایک ہزار تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے فادر پال میک کنزی نے  گرجے میں موجود افراد کو یقین دلانے کی کوشش کی تھی کہ اگر وہ روزہ تا مرگ رکھِیں گے تو ان کی ملاقات حضرت عیسی سے ہو سکے گی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں