اقوام متحدہ کے ملازمین اور انسانی امداد کے کارکنان کے تحفظ کا بل منظور

انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں بشمول قومی اور مقامی طور پر ملازمت کرنے والے اہلکار اور متعلقہ اہلکار کا احترام اور سلامتی لازمی ہے

2144147
اقوام متحدہ کے ملازمین اور انسانی امداد کے کارکنان کے تحفظ کا بل منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جھڑپوں والے علاقوں میں انسانی امداد کے عملے اور اقوام متحدہ کے ملازمین کے تحفظ سے متعلق قرارداد کا مسودہ منظور کر لیا۔

بل کو 15 میں سے 14 ووٹوں  کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ  روس نے  پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی قرارداد میں تمام ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں بشمول قومی اور مقامی طور پر ملازمت کرنے والے اہلکار اور متعلقہ اہلکار کا احترام اور تحفظ کریں ۔"

علاوہ ازیں  تصادم  کے علاقے کے تمام فریقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قابل اطلاق بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پوری طرح  تعمیل کریں۔ تمام رکن ممالک سے انسانی امداد کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف ہونے والی قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ  بھی کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ فیصلہ کسی بھی ملک کے اعتراض کے بغیر قبول کر لیا گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو  بلا سزا  نہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں منصور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس فیصلے سے غزہ میں جنگ بندی کے حصول اور رفح پر قبضے کو  سد باب کرنے  میں  کافی  مدد ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں