غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے: امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر  و  صدارتی امیدوار  کملا ہیرس نے  اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ غزہ میں  جنگ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے

2167517
غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے: امریکہ

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر  و  صدارتی امیدوار  کملا ہیرس نے  اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ غزہ میں  جنگ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 وائٹ ہاوس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ صدر بائیڈن کی بقیہ مدت صدارت میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کےعوامی خدمات میں گزارے 50 سال قابل تعریف ہیں ،بائیڈن کی اسرائیل کے لیے 50 سالہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ  پیش کرنے کے بعد سے بائیڈن سے نیتن یاہو کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

بعد ازاں   نیتین یاہو سے ملاقات کے دوران کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں  جنگ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، وہ غزہ کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گی ۔

امریکی نائب صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اقدامات کریں اس سے فلسطینی  عوام  کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوگی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت کی ہے، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ کس طرح سے اپنا دفاع کرتا ہے اس بات سے فرق پڑتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں