پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 300 سے متجاوز
1,182 مکانات مٹی تلے دب گئے اور 300 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے
2144096
![پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد 300 سے متجاوز](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/92dc/34b5/ff2b/6651abf33b4ac.jpg?time=1722043142)
بتایا گیا کہ جنوبی بحرالکاہل کے ملک پاپوا نیو گنی میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاپوا نیو گنی کے پوسٹ کورئیر کی خبر کے مطابق اینگا صوبے کے مقامی سیاستدان ایموس اکیم نے دور دراز کے دیہاتوں میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں بیان دیا۔
اکیم نے کہا کہ 1,182 مکانات مٹی تلے دب گئے اور 300 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے کل مٹی تلے دبنے والے 100 سے زائد افراد کےگزشتہ روز ہلاک ہو نے کا کہا تھا، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
متعللقہ خبریں
![مراکش میں شدید گرمی کے باعث 21 مریض اور معمرافراد دم توڑ گئے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ecec/d906/3c7c/667d0a4005099.jpg?time=1722043143)
مراکش میں شدید گرمی کے باعث 21 مریض اور معمرافراد دم توڑ گئے
جان کی بازی ہارنے والوں میں سے 17 ایسے مریض تھے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے