کریملن پر ڈرون حملوں کی تصدیق کا جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاوس

نائب ترجمان نے دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ ان کا ملک کریملن پر حملے کے حوالے سے روس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر رہا ہے

1982677
کریملن پر ڈرون حملوں کی تصدیق کا جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاوس

امریکی  امور خارجہ کے نائب ترجمان ناتھن ٹیک نے زوردے کر کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن صرف اپنے دفاع کے لیے یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔

نائب ترجمان نے دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ ان کا ملک کریملن پر حملے کے حوالے سے روس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تصدیق کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریملن حملے کے حوالے سے یوکرین کے خلاف روس کے الزامات مضحکہ خیزہیں ۔

کریملن کی طرف سے آنے والے بیانات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔"

یوکرین کے ایوان صدرنے بدھ کے اوائل میں کہا تھا کہ کیف کا کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ کریملن پر حملہ ایک انتہا پسند روسی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔

یوکرینی بیانات روس کی جانب سے بدھ کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ اس نے صدر ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو نشانہ بنانے والے دو ڈرون مار گرائے تھے۔

ریملن نے ایک بیان میں اس کارروائی کو "ایک دہشت گردانہ کارروائی اور روسی  صدر کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو بمبار ڈرونز نے کریملن کو نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوا۔

روسی ایوان صدر نے تصدیق کی کہ دونوں ڈرنز کا ملبہ کریملن کے اندر گرا تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوتین بدھ کو ماسکو کے قریب اپنی رہائش گاہ پر کام کر رہے تھے۔ وہ اگلے ہفتے ریڈ اسکوائر میں یوم فتح کی پریڈ میں منصوبہ بندی کے مطابق حصہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں