میکسیکو میں اغوا کئے گئے امریکیوں میں سے 2 زندہ اور 2 مردہ حالت میں امریکہ پہنچ گئے

میکسیکو میں اغوا کئے گئے 4 امریکی شہریوں میں سے 2 مردہ اور 2 زندہ حالت میں امریکہ پہنچ گئے، مغوی کاسمیٹک سرجری کے لئے میکسیکو گئے تھے: بی بی سی

1956620
میکسیکو میں اغوا کئے گئے امریکیوں میں سے 2 زندہ اور 2 مردہ حالت میں امریکہ پہنچ گئے

میکسیکو کے صوبہ ٹاماولیپاس کے شہر ماٹاموروس  میں مسلح افراد کی طرف سے اغوا کئے گئے 4 امریکی شہریوں میں سے 2 مردہ اور 2 زندہ حالت میں امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 2 زندہ مغوی اپنے کنبوں تک پہنچ گئے ہیں۔ مغویوں میں سے ایک شدید زخمی ہے۔

مغویوں کے کنبوں کے مطابق مذکورہ افراد کاسمیٹک سرجری کے لئے میکسیکو گئے تھے۔

واقعے کے بارے میں ایک 24 سالہ جوس این نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

زندہ مغویوں  کے ساتھ  2 مغویوں کی لاشیں بھی امریکہ پہنچ گئی ہیں۔

ٹاماولیپاس کے اٹارنی جنرل اِرونگ بوریوس نےٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے، میکسیکو کے شہر ماٹاموروس میں، امریکی قونصل خانے کے ساتھ مربوط شکل میں زندہ امریکیوں کو کل امریکہ کے حوالے کر دیا تھا۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل اسٹریٹجک اطلاعات کے منتظم جان کِربی نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "ہمارے شہریوں پر حملے خواہ کہیں پر اور کیسی ہی شرائط کے تحت کیوں نہ ہوں ناقابل قبول ہیں۔ حالیہ واقعے کے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہم میکسیکو کے حکام کے ساتھ مِل کر کام کریں گے"۔

میکسیکو کے صدر 'اینڈریس مانوئیل لوپز اوبارڈر نے بھی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں واقعے پر شدید افسوس کا اور ہلاک ہونے والوں کے کنبوں، امریکی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار  کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو 'ایف بی آئی 'نے 3 مارچ کو میکسیکو کے صوبہ ٹاماولیپاس کے شہر ماٹاموروس میں 4 امریکیوں کو مسلح افراد کی طرف سے اغوا کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آئی نے اغوا کرنے  والوں اور واقعے میں ملوّث افراد کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 50 ہزار ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں