روس کا جنگی طیارہ گِر گیا، پائلٹ ہلاک

روس ایئر فورس کا Su-25  جنگی طیارہ گِر گیا، طیارہ گِرنے کا سبب تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے: روس وزارت دفاع

1950643
روس کا جنگی طیارہ گِر گیا، پائلٹ ہلاک

روس ایئر فورس کا Su-25  جنگی طیارہ گِر گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرائض کی تکمیل کے بعد Su-25 جنگی طیارہ واپس لوٹ رہا تھا کہ یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقے بلگورود  کے ایئر پورٹ پر گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ گِرنے کا سبب تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے۔

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ  طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے اور طیارے کے خالی اراضی میں گرنے کی وجہ سے علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں