امریکی طیارے نے ہماری فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے:ٹروڈو

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ  کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے   شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو  مار گرایا ہے

1945309
امریکی طیارے نے ہماری فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے:ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کے احکامات پر امریکی جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کی فضاؤں میں اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ  کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے   شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو  مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو  کی ٹوئٹ سے قبل شمالی امریکی دفاعی کمان  نے کہا تھا کہ کینیڈا کی فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات کی ہے اور اب کینیڈین افواج اس شے کے ملبے کو جمع کرنے کا بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ  کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکہ نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا جس پر دونوں ملکوں کے درمیان تناو بڑھ گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں