امریکہ، لڑاکا طیارہ ایف۔35 کی کریش لینڈنگ

طیارہ لینڈنگ کی  تکمیل کے قریب ہونے  کے وقت رن وے  سے   ٹکراتے ہوئے تباہ ہو گیا

1919717
امریکہ، لڑاکا طیارہ ایف۔35 کی  کریش لینڈنگ

امریکی ریاست ٹیکساس میں تربیتی پرواز کرنے والا F-35  بی  قسم کا لڑاکا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق F-35  بی  طیارہ، جو فورٹ ورتھ جوائنٹ ایئر بیس پر تربیتی پرواز کر رہا ، عمودی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ   پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے کودنے میں کامیاب رہا ۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کی  تکمیل کے قریب ہونے  کے وقت رن وے  سے   ٹکراتے ہوئے تباہ ہو گیا، جبکہ پائلٹ سیٹ ایجیکشن کے  ذریعے طیارے سے نکلنے میں   کامیاب  رہا۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے اس موضوع پر ایک سوال پر بتایا کہ طیارہ ابھی تک امریکی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا تھا، یہ  کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی ملکیت  تھا اور اسے امریکی فوج کے پائلٹ نے اڑایا تھا۔

رائیڈر کے مطابق پائلٹ کی  طبی حالت  ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ ایف۔35 بی قسم کے  لڑاکا طیارہ  اپنی فنی خرابیوں کی بنا پر  عالمی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اس سے پیشتر  امریکہ، جاپان، آسڑیلیا اور برطانیہ  کی ملکیت ہونے والے  ایف۔35 بی   سیریز  کے طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں