روس: ہم برطانیہ کو سخت جواب دیں گے

ہم برطانیہ کو، روسی سفارتی دفتر کے بارے میں فیصلے کا، سخت اور نپا تُلا جواب دیں گے: ماریا زاہرووا

2137527
روس: ہم برطانیہ کو سخت جواب دیں گے

روس نے کہا ہے کہ ہم برطانیہ کو، روسی سفارتی دفتر کے بارے میں فیصلے کا، سخت اور نپا تُلا جواب دیں گے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے، برطانیہ  کی طرف سے روسی دفاعی اتاشی  کو ملک بدر کرنے  اور روس سے متعلقہ بعض  عمارتوں کی سفارتی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں، تحریری بیان جاری کیا ہے۔

زاہرووا نے کہا ہے کہ" برطانیہ نے روس کو دارالحکومت لندن  کے ڈپووں میں آتشزدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اسے وجہ بنا کر روس کے خلاف تدابیر اختیار کی ہیں۔ برطانیہ کی یہ کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ برطانوی انتظامیہ کے مذکورہ اقدامات اس ملک کے روس کے خلاف مفروضوں اور مخاصمت پر مبنی روّیے کی تصدیق کرتے ہیں"۔

زاہرووا نے کہا ہے کہ" ہم لندن کو  متعدد دفعہ تنبیہ کر چُکے ہیں کہ روس کسی بھی  غیر دوستانہ  کاروائی کا سخت اور نپا تُلا جواب دے گا"۔

واضح رہے کہ برطانیہ  کی خارجہ ، داخلہ اور دفاع کی وزارتوں نے کل "روس کی بد نیتی پر مبنی خفیہ  کاروائیاں " کو وجہ دِکھا کر جاری کردہ مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ روس کے دفاعی اتاشی کو ملک بدر کر دیا جائے گا، روس سے متعلقہ بعض عمارتوں  کی سفارتی حیثیت ختم کر دی جائے گی اور روسی سفارت کاروں کے ویزوں کی مہلت محدود کر دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں