نائیجیریا: روس۔ یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برّاعظم افریقہ میں داخل ہو رہا ہے

روس۔یوکرین جنگ میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ افریقہ میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، علاقائی ممالک کی سرحدی سلامتی کو دوبارہ سے سخت کرنے کی ضرورت ہے: صدر محمد بخاری

1913038
نائیجیریا: روس۔ یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برّاعظم افریقہ میں داخل ہو رہا ہے

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ افریقہ میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

نائیجیریا صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر بخاری نے دارالحکومت آبوجا میں آسو روک پیلس میں منعقدہ "16 ویں چاڈ جھیل طاس کمیشن  کے" سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ خطّے میں ہلکے اسلحے کے غیر قانونی پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا علاقائی ممالک کی سرحدی سلامتی کو دوبارہ سے سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

افریقی ممالک اور خاص طور پر چاڈ جھیل طاس کے، روس۔یوکرین، جنگ سے براہ راست متاثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر بخاری نے کہا ہے کہ "جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برّاعظم افریقہ میں داخل ہو رہا ہے۔ برّ اعظم میں اس غیر قانونی اسلحے کا پھیلاو علاقائی امن و سلامتی  کے لئے خطرہ تشکیل دے رہا ہے"۔

صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ برّاعظم میں بوکو حرام اور دیگر انتہا پسند گروپوں کا زور توڑنے کے لئے بہت کچھ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔



متعللقہ خبریں