"یونانی وزیر خارجہ کا طیارے سے نہ اترنا" لیبیائی سفیرکومشاورت کےلیے طلب کر لیا گیا

لیبیائی امور خارجہ نے یونانی وزیر خارجہ  نیکوس دندیاس کے دورہ تریپولی پر طیارے سے نہ اترنے کی حرکت پر ایتھنز میں متعین اپنے سفیر حمد بشیر المبروک کو مشاورت کےلیے  طلب کیا ہے

1908561
"یونانی وزیر خارجہ کا طیارے سے نہ اترنا" لیبیائی سفیرکومشاورت کےلیے طلب کر لیا گیا

 لیبیائی امور خارجہ نے یونانی وزیر خارجہ  نیکوس دندیاس کے دورہ تریپولی پر طیارے سے نہ اترنے کی حرکت پر ایتھنز میں متعین اپنے سفیر حمد بشیر المبروک کو مشاورت کےلیے  طلب کیا ہے ۔

 لیبیائی امور خارجہ کےمطابق،وزیر خارجہ نجلہ المنقوش نے گزشتہ جمعرات کے روز  یونانی وزیر خارجہ  کے طیارے سے اترنے کو رد کرنے کے معاملے پر  سفیر کو  طلب کرتے ہوئے یونانی حکام سےاس حرکت کی وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

 لیبیائی امور خارجہ  کا کہنا ہے کہ یونانی وزیر خارجہ کی یہ حرکت  ہماری ملکی سلامتی و استحکام کو خطرے سے دوچار کر سکتی تھی  جن سے گریز کی ضرورت ہے ۔

 یاد رہے کہ یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس  سترہ نومبر کو  تریپولی روانہ ہو گئے تھے البتہ ہوائی اڈے پر لیبیائی ہم منصب کی موجودگی کا سن کر انہوں نے طیارے سے نہ اترنے کا فیصلہ کیا تھا جس پرلیبیائی وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ اور امور خارجہ نے  دندیاس کے اس رویئے کی مذمت کی تھی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں