شمالی کوریا کا 2 ہفتوں کے دوران چھٹا میزائل تجربہ
شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے،اس تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے
1889073
شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا ہے جو کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران چھٹا میزائل تجربہ ہے۔
خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے،اس تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔
جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل داغے۔
میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔
شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔