امریکہ: جنگلاتی آگ، 2 افراد ہلاک

ریاست نیو میکسیکو کے جنوبی علاقوں میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 15 ہزار 500 گھر خالی کروا لئے گئے

1822461
امریکہ: جنگلاتی آگ، 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو کے جنوبی علاقوں میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیو میکسیکو کے تقریباً 650 کلو میٹر علاقے میں پھیلی آگ کی وجہ سے علاقے کو "آفت زدہ علاقہ" اعلان کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے 5 مقامات پر لگی آگ کے تقریباً 20 فیصد پر قابو پایا جا سکا ہے۔

اسمبلی ممبر ٹریسا لیگر فرنانڈز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں تیزی لانے کے لئے صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو کو آفت زدہ علاقہ اعلان کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹڑیسا کے مطابق فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ مساعد موسمی حالات  اور طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ کو لاس ویگاس  قصبے اور اس کے اطراف کے دیہات کی طرف پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

آگ کی وجہ سے لاس ویگاس کے اطراف سے 15 ہزار 500 گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں تقریباً 170 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں