شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سرعت سے جوہری قوت حاصل کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) کی خبر کے مطابق کم نے ان خیالات کا اظہار  شمالی کوریا کی فوج کے قیام کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ فوجی تقریب  کے موقع پر کیا

1818212
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سرعت سے جوہری قوت حاصل کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ اپنی جوہری قوت کو "زیادہ سے زیادہ سرعت " سے تیار کریں گے۔

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) کی خبر کے مطابق کم نے ان خیالات کا اظہار  شمالی کوریا کی فوج کے قیام کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ فوجی تقریب  کے موقع پر کیا۔

اس تقریب میں جہاں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی گئی اپنی تقریر میں کم نے کہا کہ ان کا ملک اپنی جوہری قوتوں کو "زیادہ سے زیادہ رسرعت " سے تیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری قوتوں کا بنیادی مشن ڈیٹرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہماری سرزمین پر کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوتی ہے تو ہماری جوہری قوتوں کو کسی ایک مشن تک محدود نہیں  رہے گی ۔ اگر کوئی طاقت ہمارے بنیادی مفادات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو ہماری جوہری قوتوں کے پاس اپنا دوسرا مشن پورا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

کے سی این اے کی خبر  کے مطابق   شمالی کوریا کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ 17  کو بھی پریڈ  میں جگہ دی گئی ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی  سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق پریڈ میں تقریباً 20,000 فوجی اور 250 سے زیادہ فوجی ساز و سامان شامل  تھا۔



متعللقہ خبریں