یوکرین کے 14 فوجی اہداف کو حساس میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے: کوناشینکوف

ایک دن میں فضاء سے چھوڑے گئے حساس میزائلوں کے ساتھ یوکرین مسلح افواج کے 14 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے: ایگور کوناشینکوف

1816258
یوکرین کے 14 فوجی اہداف کو حساس میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے: کوناشینکوف

روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے، یوکرین کے 14 فوجی اہداف کو حساس میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کوناشینکوف نے جاری کردہ بیان میں یوکرین جنگ میں روسی فوج کی کاروائیوں سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایک دن میں فضاء سے چھوڑے گئے حساس میزائلوں کے ساتھ یوکرین مسلح افواج کے 14 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں پوپاسنایا رہائشی آبادی میں واقع ایک کمانڈ مرکز، دو ایمونیشن ڈپووں، فوجیوں کی گاڑیوں اور فوجی گاڑیوں کے 2 پارکنگ ایریا اور نیشنلسٹوں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ شنورکی اور سلوایانکس میں 2 ایمونیشن ڈپووں اور چرکاسکو اور الیکسانڈروکا میں فوجی تکنیکی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، نیشنلسٹ فورسز کے تقریباً 120 افراد کو ہلاک اور 30 سے زائد بکتر بند گاڑیوں اور عام گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ائیر آپریشنل ٹیکٹکس یونٹوں نے ایک دن میں یوکرین کے 64 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور میزائل اور توپ یونٹوں نے 450 فوجی اہداف پر فائرنگ کی ہے۔ روس ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم نے دونتسک کے علاقے یاسنو کے جوار میں یوکرین کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس وقت تک یوکرینی فوج کے 140 طیاروں، 106 ہیلی کاپٹروں، 512 ڈرون طیاروں، 254 ائیر ڈیفنس سسٹموں، 2 ہزار 422 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، 266 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 1051 ہوٹزر اور مارٹر توپوں اور 2 ہزار 274 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں