نکاراگوا: 6،8 کی شدت سے زلزلہ

پیسیفک فائر چیمبر کے کنارے پر واقع وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں 6،8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

1815775
نکاراگوا: 6،8 کی شدت سے زلزلہ

پیسیفک فائر چیمبر کے کنارے پر واقع وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 42 منٹ پر 6،8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت ماناگوا سے تقریباً 110 کلومیٹر کی مسافت پر تھا۔

امریکہ کے ارضیاتی تحقیقی ادارے USGS کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور زلزلہ پیسیفک فائر چیمبر کی فالٹ لائن کے بالکل قریب پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ نکاروگوا زمین کے سب سے بڑے آبی ذخیرے بحرالکاہل کی پوری ساحلی پٹّی پر مشتمل پیسیفک فائر چیمبر کی فالٹ لائن کے کنارے پر واقع ہے۔



متعللقہ خبریں