ہم پر جارحیت ہوئی تو جوہری حملے سے جواب دیں گے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن اورحکومت کی اعلی عہدیدار کم یوجونگ نے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف فوجی کارروائی کی توشمالی کوریا جواب میں ایٹمی حملہ کرے گا

1807220
ہم پر جارحیت ہوئی تو جوہری حملے سے جواب دیں گے: شمالی کوریا

 شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری حملے سے دیا جائے گا۔

خبر کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن اورحکومت کی اعلی عہدیدار کم یوجونگ نے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا نے ان کے ملک کیخلاف فوجی کارروائی کی تو یہ بڑی غلطی ہوگی، شمالی کوریا جواب میں ایٹمی حملہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ کا مخالف ہے کیونکہ اس سے جزیرہ نما کوریا تباہ ہوجائے گا۔ اصولی طورپرجنوبی کوریا کو اپنے دشمن کے طورپر نہیں دیکھتے۔

جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے بیان میں کہا تھا کہ ان کی فوج کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جوانتہائی تیزی اورمہارت کے ساتھ شمالی کوریا میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس سال تیزی سے طاقتور میزائلوں کے تجربات کیے گئے ہیں، جس کے بعد دونوں کوریائی ممالک کی جانب سے فوجی طاقت کا مظاہرہ بڑھا دیا ہے۔

اگر جنوبی کوریا کی فوج شمالی کوریا کی سرزمین کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے ایک ناقابل تصور خوفناک تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کم یو جونگ نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست پر کسی بھی حملے کے بعد بچ نہیں سکے گا۔

سیئول اور واشنگٹن میں حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ وہ 2017 کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کا تجربہ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں