روسی اور امریکی وزرا خارجہ کی روس۔ یوکیرین بحران پر اہم بات چیت

امریکہ اور نیٹو  کو روانہ کردہ  سلامتی   ضمانت  تجاویز   کے  اعتبار سے ہمیں مشترکہ  طور پر کام کرنا چاہیے۔ لاوروف

1779399
روسی اور امریکی وزرا خارجہ کی  روس۔ یوکیرین بحران پر اہم بات چیت

روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف کی امریکی ہم منصب انتھونی بلنن سے  ’’سلامتی‘‘ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

روسی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ امریکی  فریق کی خواہش  پر  لاوروف اور بلنکن کی ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاوروف    نے اس دوران  کہا ہے کہ   روسی صدر ولا دیمر پوتن اور امریکی صدر جو بائڈن  کی 12 فروری کو  ٹیلی فونک ملاقات میں  معاہدہ  طے  پا گیا تھا،   امریکہ اور نیٹو  کو روانہ کردہ  سلامتی   ضمانت  تجاویز   کے  اعتبار سے ہمیں مشترکہ  طور پر کام کرنا چاہیے۔

روسی وزیر نے خاصکر واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں   کے سخت گیر بیانات  کو ناقابل قبول قرار دیا ہے،  ملکی سلامتی کے  ناقابل تسخیر اصول پر زور دیتے ہوئے   روس کی جانب سے  ایجنڈے میں لائے گئے تمام تر معاملات پر عقل مندانہ ڈائیلاگ کی  اپیل کی۔

 

 



متعللقہ خبریں