امریکہ نے افغان عورتوں کے لئے نمائندہ خصوصی کا تعین کر دیا

رینا عامری کو افغان عورتوں، بچیوں اور انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی اور سٹیفنی فوسٹر کو ان کی مشیر اعلیٰ متعین کیا گیا ہے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1754588
امریکہ نے افغان عورتوں کے لئے نمائندہ خصوصی کا تعین کر دیا

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کے لئے ایک نمائندہ خصوصی کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے جو افغان عورتوں، بچیوں اور انسانی حقوق کے معاملات سے دلچسپی لے گی۔

بلنکن نے کہا ہے کہ رینا عامری کو، جو قبل ازیں اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے قیام امن کی کوششوں میں فرائض سر انجام دے چُکی ہیں، افغان عورتوں، بچیوں اور انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی اور سٹیفنی فوسٹر کو ان کی مشیر اعلیٰ متعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو تجربہ کار حکام امریکہ وزارت خارجہ کی، افغان عورتوں، بچیوں اور انسانی حقوق کی حمایت کے لئے جاری، کلیدی اہمیت کی حامل کاروائیوں کو آگے بڑھائیں گی۔ بحیثیت نمائندہ خصوصی عامری، اس انتظامیہ اور امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے سنجیدہ اہمیت کے حامل تمام تنوعات کے ساتھ عورتوں، بچیوں اور خطرات کا سامنا کرنے والی دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں جیسے موضوعات میں کام کریں گی۔

بلنکن نے کہا ہے کہ ہم ایسے پُر امن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کے خواہش مند ہیں کہ جہاں سب افغانوں کو سیاسی، اقتصادی اور سماجی جامعیت کے اندر زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو۔ نمائندہ خصوصی عامری اس مقصد کے حصول کے لئے میرے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں فرائض ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ ماہِ اگست میں امریکہ کے افغانستان کے انخلاء نے ملک میں وسیع پیمانے پر افراتفری کا ماحول پیدا کیا۔ طالبان کے، دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغانوں نے امریکی طیاروں کے ساتھ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

 



متعللقہ خبریں