فلپائن میں شدید سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 375 تک جا پہنچی

، آتشزدگی، لرزشِ اراضی اور سیلاب سے  جانی نقصان میں اضافہ ہو سکنے  کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

1749737
فلپائن میں شدید سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 375 تک جا پہنچی

فلپائن کے وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لینے والے رائی   سائیکلون سے تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 375 تک ہو گئی ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق فی گھنٹہ 195 کلو میڑ کی رفتار  پکڑنے والا طوفان متعدد علاقوں میں بجلی کی عدم ترسیل اور سنجیدہ سطح  کی تباہ کاریوں کا موجب بنا ہے۔

سائیکلون  سے  پیدا ہونے والے سیلاب ، طوفان اور تباہ کاریو ں میں زیادہ ترک جبو اور بوہول سمیت بعض علاقوں میں اموات کی تعداد 375 تک جا پہنچی  ہے۔

لاپتہ  56 افراد کی تلاش کی جارہی ہے تو کم ازکم 500 افراد  مختلف حادثات میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ، آتشزدگی، لرزشِ اراضی اور سیلاب سے  جانی نقصان میں اضافہ ہو سکنے  کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قدرتی آفت سے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار  شہری متاثر ہوئے ہیں تو 3 لاکھ دیہاتیوں کو  محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلپائنی  فوج نے ہنگامی امدادی سرگرمیوں  میں تعاون کے لیے  متاثرہ علاقوں کو فوجی دستے روانہ کیے ہیں۔

دوسری جانب چین کے  ہانگ کانگ خصوصی  ادارتی  علاقے اور  بحر اوقیانوس میں فلپائنی ساحلوں  پر اثرانداز ہونے والے رائے  کے باعث  ہنگامی حالت کا اعلان کیا  ہے۔



متعللقہ خبریں