ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ مل کر کریں گے:امریکہ و چین
چین نے میتھین کے اخراج میں کمی کے معاہدے پر پہلی بار آمادگی ظاہر کی ہے اور چین کوئلے کے استعمال میں 2026 تک مرحلہ وار کمی پر تیار ہو گیا ہے
1732365
امریکہ اور چین ماحولیاتی تبدیلیوں کا ملکر مقابلہ کرنے پر متفق ہو گئے۔
ماحولیاتی آلودگی کے سب سے بڑے ذمہ داروں نے گلاسگو میں معاہدے پر دستخط کر دیے۔
چین نے میتھین کے اخراج میں کمی کے معاہدے پر پہلی بار آمادگی ظاہر کی ہے اور چین کوئلے کے استعمال میں 2026 تک مرحلہ وار کمی پر تیار ہو گیا ہے تاہم چین نے کوئلے کی مقدار میں کمی سے متعلق تفصیلات میں جانے سے گریز کیا ہے۔
کوپ 26 کے موقع پر پریس کانفرنس میں بورس جانسن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
روس: صدر پوتن نے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا
روس کے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے: صدر ولادی میر پوتن