روس: صدر پوتن نے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا

روس کے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے: صدر ولادی میر پوتن

2153101
روس: صدر پوتن نے اپنی شرائط کا اعلان کر دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے ساتھ قیام امن کی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں روس وزارت خارجہ  کے اعلیٰ حکام کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔

سوٹزر لینڈ یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمیں، سوٹزر لینڈ اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ روس سے بالا بالا اور ہمارے ساتھ کھُلے اور ذمہ دارانہ مذاکرات شروع کئے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرینی یونٹوں کے دونیتسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریژیا سے نکلنے اور یوکرین کے نیٹو رکنیت کی خواہش سے باز آنے کی صورت میں اس کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں