میں اپنے ملک کی توہین کی اجازت نہیں دوں گا: موریسن

میں اپنی ذات کے بارے میں تنقید سے نبٹ سکتا ہوں لیکن اپنے ملک کی توہین کی اجازت نہیں دوں گا: وزیر اعظم سکاٹ موریسن

1728204
میں اپنے ملک کی توہین کی اجازت نہیں دوں گا: موریسن

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ میں اپنے ملک کے خلاف حقارت اور توہین آمیز بیانات کو قبول نہیں کروں گا۔

موریسن نے، آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان آبدوزو سمجھوتے کی منسوخی سے متعلق فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبیلیوں کی 26 ویں کانفرنس COP 26 کے دوران موریسن نے کہا ہے کہ "فرانس اس سمجھوتے کی منسوخی سے خفا ہوا ہے، میں اپنی ذات کے بارے میں تنقید سے نبٹ سکتا ہوں لیکن اپنے ملک کی توہین کی، اس کی سلامتی کے معاملات پر آواز اٹھائے جانے کی اور اس کے خلاف پروپیگنڈہ کی اجازت نہیں دوں گا"۔

واضح رہے کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس کی مصروفیات کے دوران فرانس کے صدر امانوئیل ماکروں نے فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان آبدوز بحران سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے تھے۔

اس سوال کہ جواب میں کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سکاٹ موریسن نے آپ سے جھوٹ بولا ہے؟ ماکرون نے کہا تھا کہ میں سمجھتا نہیں جانتا ہوں کہ انہوں نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔



متعللقہ خبریں