آسٹریلیا: مگرمچھ نے حملہ کر کے 2 فوجیوں کو زخمی کر دیا

آسٹریلیا کے کیپ یارک جزیرہ نما میں ایک مگرمچھ نے 2 فوجیوں کو زخمی کر دیا

1688029
آسٹریلیا: مگرمچھ نے حملہ کر کے 2 فوجیوں کو زخمی کر دیا

آسٹریلیا کے کیپ یارک جزیرہ نما میں ایک مگرمچھ نے 2 فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسڑیلیا فورسز کے 2 فوجی  کیرنز سے تقریباً 800 کلو میٹر شمال میں واقع کیپ یارک جزیرہ نما میں تیراکی کے لئے پانی میں اترے۔

فوجیوں میں سے ایک پر پانی میں موجود مگرمچھ نے حملہ کر کے اسے سر اور سینے سے زخمی کر دیا۔

دوسرا فوجی اپنے ساتھی مدد کو پہنچا لیکن مگرمچھ نے اسے بھی بازو اور کلائی سے زخمی کر دیا۔

آسٹریلیا وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔



متعللقہ خبریں