ایتھیوہیا میں انتخابات،ابی احمد دوبارہ وزیراعظم منتخب
حزب اختلاف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد انتخابات قرار دے دیا ہے
1673397
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ 21 جون کو ہوئے انتخابات میں ان کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔
اگرچہ حزب اختلاف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد انتخابات قرار دے دیا ہے۔
یہ امر بھی اہم ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے 10 علاقوں میں رائے دہی نہیں ہو سکی۔
حتمی نتائج کے مطابق ابی احمد کی نئی تشکیل کردہ خوشحالی پارٹی نے 436 نشستوں میں سے 410 پر کامیابی حاصل کی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی " کرہ ارض پر جہنم" بن چکی ہے
گزشتہ رات رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری انتہائی بیانک تھی