ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے: بائڈن

صدر جو بائڈن نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوس میں مسلح حملے کے بعد  ملک بھر میں پرچم کو سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے

1646666
ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہیں گے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوس میں 8 افراد کی ہلاکت اور کثیر تعداد میں افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے مسلح حملے کے بعد  ملک بھر میں پرچم کو سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

بائڈن نے واقعے سے متعلق جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے کہ سان جوس میں حملے سے متعلق انہیں اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ ہم آٹھ افراد کی ہلاکت اور کثیر افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے اس حملے سے متعلق تفصیلی معلومات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے، ملک بھر میں پرچم کو سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کرنے کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس سے قبل اٹلانٹا، کولوراڈو،  جنوبی کیرولینا اور انڈیانا جیسی جگہوں پر پرچم سرنگوں کئے گئے تھے۔ بہت ہو گیا اب اس کو رُک جانا چاہیے۔

بائڈن نے کانگریس کو اسلحے کے قوانین سے متعلق جلد از جلد کاروائی کی دعوت دی اور کہا ہے کہ "ایک گولی سے ختم ہونے والی ہر زندگی ہماری ملت کی روح کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔ ہم اس معاملے کو سلجھانے میں زیادہ بہتر اقدامات کر سکتے ہیں اور ہمیں کرنا بھی چاہئیں"۔


ٹیگز: #سان جوس

متعللقہ خبریں