امریکہ: مسلح حملہ، ایک شخص ہلاک

ریاست پینسلوانیا میں ایک باولنگ ہال پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

1587633
امریکہ: مسلح حملہ، ایک شخص ہلاک

امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں ایک باولنگ ہال پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کی ایسٹ نوریٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کے مطابق  پینسلوانیا کی تحصیل مونٹگمری کے علاقے ایسٹ نوریٹن میں ایک مسلح حملہ آور نے "آوور ٹاون ایلے" نامی باولنگ ہال  میں داخل ہو کر فائر کھول دیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے ہال میں 4 افراد کو گولی ماری جن میں سے ایک موقعہ پر ہلاک ہو گیا  اور 3 کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس کی تلاش کےلئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں