امریکہ کے بعد کولمبیا میں بھی پولیس تشدد سے ہلاکت اور فسادات پھوٹ پڑے

دارالحکومت بگوٹا میں گزشتہ روز ہاویر اوردونیز  کی پولیس تشدد  سے ہلاکت کی ملک میں وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی

1488802
امریکہ کے بعد کولمبیا میں بھی پولیس تشدد سے ہلاکت اور فسادات پھوٹ پڑے

کولمبیا میں پولیس  کی جانب سے زمین پر لٹاتے ہوئے متعدد بار شاک پستوک استعمال کیے جانے والے مشکوک شخص کی ہلاکت پر ملک گیر پھیلنے والے احتجاجی مظاہروں میں 7 افراد ہلاک  اور 248 زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بگوٹا میں گزشتہ روز ہاویر اوردونیز  کی پولیس تشدد  سے ہلاکت کی ملک میں وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔

مقامی میڈیا میں شائع خبرو ں کے مطابق پولیس  نے سماجی فاصلے کے اصول کے منافی  دوستوں کے ہمراہ شراب پینے کے جواز میں اردونیز کو حراست میں لینے کی غرض سے زمین پرلٹایا اور اس دوران بار ہا اس کو شاک دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دکھائی دینے والے مناظر میں مشکوک شخص کے متعدد بار’’میرا دم گھٹ رہا ہے‘‘ کہنے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

اولین طور پر تھانے لیجائے جانے والے اور بعد میں دوستوں کی جانب سے اسپتال  میں زیر علاج لیے جانے والے اوردونیز کے  جان بحق ہونے کی اطلاع دی گئی، اس شخص کی ہلاکت کی وجہ کا تا حال سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں